ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن چوہدری ذوالفقارحمید نے چوکی پرانا لاری اڈا قصور کی نئی عمارت کا فتتاح کردیا

بدھ 13 جون 2018 19:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن چوہدری ذوالفقارحمید نے چوکی پرانا لاری اڈا قصور کی نئی عمارت کا فتتاح کردیا ،ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت اور ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ سعید احمدنے آر پی او شیخوپورہ کا استقبال کیا جبکہ شہریوں اور سماجی حلقوں کے افراد نے پھولوں کی پتیاں اور گلدستے پیش کرکے خراج تحسین پیش کیا۔

آر پی او شیخو پورہ ریجن کی آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور چوکی کی نئی عمارت کا افتتاح کیا،ڈی پی اوقصور نے چوکی کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور عمارت کے متعلق بریفنگ دی ،اس موقع پر آر پی او شیخو پورہ ریجن نے نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر کوشاں ہے اور اسکے ساتھ ساتھ جرائم کے خاتمہ کیلئے جدید اور موثر طریقہ اختیار کیا جارہا ہے،افتتاحی تقریب کے دوران شہریوں اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے آرپی او کو گلدستے پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ،بعدازاںآر پی اوشیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی زیر صدارت پولیس افسران واہلکاروں میں بہترین کارکردگی پر انعامات تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت ، ڈی ایس پی سٹی حافظ سعید احمد ،ڈی ایس پی لیگل شیخ فیا ض احمد اوراے ڈی آئی جی احمد سلیم بٹ ویگر پولیس افسران نے شرکت کی ،تقریب کے دوران آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر تحفظ کی فراہمی کرنے والے پولیس افسر اور اہلکار محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں اور جرات اور شجاعت کی مثال ہیں اور ایسے افسروں اور اہلکاروں حوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب میں آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے بہترین کاکردگی پر23پولیس افسران واہلکاروں میں نقدانعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :