لاڑکانہ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 5 مطلوبہ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ جون 22:07

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 مطلوبہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے جبکہ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمے درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث ڈنو ماچھی پولیس نے ملزم شعبان خروس کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تعلقہ پولیس نے دوران چیکنگ بخت عرف ٹکو کھوسو کو 3 کلو چرس سمیت، بقاپور پولیس نے ملزم عبداللہ جتوئی کو 10 کلو بھنگ سمیت جبکہ ایئرپورٹ پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب عبدالباسط پیرزادو اور شیراز پیرزادو کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمے درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :