نیپالی وزیر اعظم چین کاچھ روزہ سرکاری دورہ کریںگے۔چینی وزارت خارجہ

دونوں ملکوں کے رہنماء نئی صورتحال کے تحت دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی سمت کاتعین کریںگے

جمعرات 14 جون 2018 14:15

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کن شیوان نے کہا کہ نیپالی وزیر اعظم کے پی شرمااولی 19 سے 24 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریںگے۔ترجمان نے کہا کہ چین اورنیپال کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے۔دونوں ملک ایک دوسرے کے کلیدی مفادات کے سلسلے میں ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کرتے چلے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شرمااو لی کے موجودہ دورہ چین کے دوران دونوں ملکوں کے راہنماء نئی صورتحال کے تحت دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی سمت کاتعین کریںگے۔چین کو امیدہے کہ اس دورے سے بیلٹ وروڈمنصوبیکے سلسلے میں دونوںملکوںکے درمیان تعاون کومزید فروغ ملے گا۔اور سیاسی،تجارتی واقتصادی،بنیادی تنصیبا ت سمیت شعبوں میں تبادلے ا ور تعاون کو نئی بلندی تک پہنچایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :