خیبرپختونخواکے دس رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا

جمعرات جون 18:51

خیبرپختونخواکے دس رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں نگران صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب بدھ کے روز گورنرہاوس پشاورکے جرگہ ہال میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں نگران وزیراعلی جسٹس(ر) دوست محمد خان ، سابق وزراء ،وکلاء،اعلی سول حکام اورعمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔حلف لینے والوں میںحاجی فضل الہی، اکبر جان مروت، محمد رشید خان، ڈاکٹرسائرہ صفدر، مقدس اللہ، عبدالرؤف خان، محمد ثناء اللہ، ظفر اقبال بنگش، انوارالحق اور جسٹس اسداللہ خان چمکنی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :