ساہیوال میںڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میںنامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘موبائل فون ‘طلائی زیورات لے اڑے

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

جمعرات 14 جون 2018 20:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میںنامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘موبائل فون ‘طلائی زیورات لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات 86/6-Rمیںہو ئی جہاںکامران کی ہمشیرہ اور والدہ عید کی شاپنگ کرکے رکشہ پر شام کے وقت واپس جارہی تھی کہ راستے میں3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر رکشہ کو رو ک لیا اور ان سے نقدی ‘موبائل فون اور زیور چھین لیا۔

اس دوران ہمسایہ ارشد آگیا جسے مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات محلہ فیض آباد میںہو ئی یہاں عدیل عمران اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سودا سلف لیکر گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر رو ک لیا اور خاتون سمیت طلائی زیورات مالیتی1لاکھ40ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔ تیسری واردات الحسیب ٹا?ن میںہو ئی یہاںمحمد اظہر اقبال الحمد پٹرولیم سے موٹرسائیکل پر غلہ منڈی بنک جارہاتھا کہ راستے میں مجاہد عباس وغیرہ 3موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی 7لاکھ39ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔