Live Updates

پشاور،خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ جعلی مشروب بنانے والی فیکٹری سے ہزاروں لٹر جعلی مشروبات قبضے میں لیکر فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا

جمعرات 14 جون 2018 21:07

ُُُُُُُُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے ایک مشترکی کاروائی میں مضافاتی علاقے سالار کورونہ فاطمہ روڈمیں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی اور غیر معیاری مشروبات تیار کرنے والی ایک بڑی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر مشروبات ، بوتلیں اور معروف ملٹی نیشل برانڈز کے لیبلز اور سٹکر ز قبضے میں کر فیکٹری مالک کو گرفتا کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملی تھی کہ مردان میں دو نمبر مشروبات کی تیاری اور خرید وفروخت کا دھندہ عروج پر ہے جس پر فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود اور اسسٹنٹ کمشنر عمران خان کی سرکردگی میں اتنطامیہ اور اتھارٹی کے اہلکاروں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فیکٹری پر چھاپہ مارکر ہزاروں لٹر مشروبات ، بوتلیں ، انٹر نیشنل برانڈز کے لیبل اور سٹکرز،بھاری جدید مشینری اور بڑی مقدار میں خام مال قبضے میں لے لیا اور فیکٹری کے مالک عبدالودود شاہ کو حراست میں لے لیا گیا جس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کے افسروں اور اہلکاروں کی جانب سے اس کاروائی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :