Live Updates

ریحام خان کی کتاب سے متعلق زلفی بخاری کا ٹی وی چینل پر رد عمل

کیا عمران خان کے سیاسی کیرئیر کو ریحام خان کی کتاب سے کوئی نقصان ہو گا؟ زلفی بخاری نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جون 2018 12:24

ریحام خان کی کتاب سے متعلق زلفی بخاری کا ٹی وی چینل پر رد عمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی کامران شاہد نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری سے ریحام خان کی کتاب اور اس کتاب میں ان پر عائد کیے جانے والے الزامات سے متعلق دریافت کیا۔ کامران شاہد نے کہا کہ ریحام خان نے جو کتاب لکھی وہ بےشک ایک بھونڈی حرکت ہے، حمزہ علی عباسی نے اس کتاب کا جو مینو سکرپٹ دکھایا ہے اس کے مطابق اس کتاب میں آپ کے اوپر جو الزامات عائد کیے گئے اس پر آپ کا کیا کہنا ہے جس پر زلفی بخاری نے کہا کہ ان الزامات کا جواب میں ریحام خان کو بھیجے گئے ایک قانونی نوٹس میں دے چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب پر حمزہ علی عباسی نے بہت اچھے جواب دئے ہیں، لیکن ریحام خان کو میں نے سب سے پہلے جواب دے دیا تھا، میں نے ان کو برطانیہ میں قانونی نوٹس کی صورت میں ایک لیٹر بھیجا۔

(جاری ہے)

اور اس قانونی لیٹر میں یہ تمام پوائنٹس لکھے ہوئے ہیں ، میں نے تب بھی ان الزامات کی تردید کی ، ایسا بالکل نہیں ہے ۔ اس کتاب میں سراسر جھوٹ ہے اور جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، ریحام خان کی کتاب ایک ایسی کتاب ہے کہ وہ پڑھنے کے قابل بھی نہیں ہے، اگر سچ ہوتا تو شاید کوئی پڑھ لیتا ، ریحام خان کی کوئی حیثیت نہیں تھی لیکن عمران خان کی بیوی کے طور پر انہوں نے اپنی جو حیثیت بنائی تھی وہ بھی اس کتاب کے بعد ختم ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھی جس کا مینو اسکرپٹ حمزہ علی عباسی کے ہاتھ لگا تو انہوں نے ریحام خان کی کتاب سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ اس کتاب میں ریحام خان نے اپنی دونوں شادیوں کی ناکامی کی وجوہات بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر گھناؤنے الزامات عائد کئے جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات