سرگودھا ، پابندی کے باوجود شہر بھر میں عید کی آمد کیساتھ ہی مصنوعی بندوقیں فروخت کرنے کا سلسلہ عروج پر

جمعہ 15 جون 2018 18:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) پابندی کے باوجود شہر بھر میں عید کی آمد کیساتھ ہی مصنوعی بندوقیں فروخت کرنے کا سلسلہ عروج پر ہے بچوں کی بڑی تعداد چھرے والی بندوقیں خرید رہی ہے بچوں کی اکثریت ایکدوسرے پر نہ صرف یہ چھرے فائر کرتے ہیں جس سے بچوں کی آنکھیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کئی نادان بچے گلی محلوں میں لگی لائٹس کو نیچے کھڑے ہوکر نشانہ بناتے ہیں ان ٹیوب لائٹس کا شیشہ اکثر اوقات چھرا لگنے سے خود بچوں کی آنکھوں میں چلا جاتا ہے جس سے آنکھیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے ضلعی انتظامیہ سے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے کھلونے فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں تاکہ ان کھلونوں کی وجہ سے نہ صرف بچے محفوظ رہ سکیں بلکہ لڑائی جھگڑوں سے بھی لوگ محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :