موٹر سائیکل کو مسافر ویگن کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ‘دو زخمی

پیر 18 جون 2018 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) سرگودھا سے سیر پر کلرکہار جا کر واپس آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو مسافر ویگن نے ٹکر مار دی۔جس میں 23سالہ نوجوان جاں بحق اس کے دو ساتھی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ حیدرآباد ٹاؤن سے نوجوا نوں کا گروپ موٹر سائیکلوں پر سیر کے لئے کلر کہار گئے جہاں سے واپس آتے ہوئیایک موٹر سائیکل کو راستہ میں مسافر ویگن نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں 23 سالہ نوجوان اختیشام جاں بحق اور اس کے 2 ساتھی زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال پہچا دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔متوفی نوجوان معیت جب گھر پہچی تو کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :