زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی طرح فنکاروں نے بھی عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا

عید تو پھر عید ہوتی ہے۔ ان دن حاصل ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، اداکارہ ثناء میرا تو عید کا دن بڑے ہلہ گلہ کرتے گزرتا ہے، اداکارہ ماہ نور، عید کی اصل خوشی بچوں کی ہوتی ہے، اداکار کاشف خان عیدالفطر کی نماز پڑھنے کے بعد مسجد کے باہر اہل محلہ اور دوست احباب سے عید ملی، گھر آیا اور سوئیاں کھائیں، اداکار سلیم آفریدی

پیر 18 جون 2018 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی طرح فنکاروں نے بھی عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا۔ لالی وڈ کی معروف اداکارہ ثناء نے بتایا کہ عید تو پھر عید ہوتی ہے۔ ان دن حاصل ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ مجھے تو بچپن سے لے کر آج تک ہر سال عید کے دن کا انتظار رہتا ہے۔

دوسرے فنکاروں کی طرح میرا بھی عید کا دن بڑا مصروف گزا۔ اسٹیج کی معروف اداکارہ ماہ نور نے بتایا کہ میرا تو عید کا دن بڑے ہلہ گلہ کرتے گزرتا ہے۔ گو اس دن اسٹیج کی سرگرمیاں بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ اس مرتبہ بھی گوجرانوالہ میں عید کا ڈرامہ کررہی ہوں۔ اسٹیج کے معروف اداکار کاشف خان نے کہا کہ عید کی اصل خوشی بچوں کی ہوتی ہے جو بے چینی سے عید کا انتظار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کامیڈین سلیم آفریدی نے کہا کہ عیدالفطر کی نماز پڑھنے کے بعد مسجد کے باہر اہل محلہ اور دوست احباب سے عید ملی۔ پھر میں گھر آیا اور عید کی روایتی ڈش سوئیاں کھائیں۔ اس کے بعد گھر میں مہمانوں کا تانتا بندھ گیا۔ شکیل صدیقی اور رئوف لالہ نے بتایا کہ عیدالفطر ہر شخص کو روایتی جوش وجذبے سے منانی چاہئے۔ اداکارہ روفی انعم نے کہا کہ چاند رات کو بیوٹی پارلر مہندی لگوانے گئی۔

اداکارہ اور ٹی وی میزبان حنا بلوچ نے بتایا کہ عیدالفطر کے دن سے بڑی خوشی کی بات یہ ہوتی ہے کہ لوگوں کے اختلاف، گلے اور شکوے سب ختم ہوجاتے ہیں۔ ٹی وی کی معروف اداکارہ فضا بتول اور اسٹیج کی فنکارہ ماریہ خان نے کہا کہ چاند رات کو ہم نے اپنی بہنوں سے ہاتھوں میں مہندی لگوائی اور سوٹ کی میچنگ کی چوڑیاں بھی چاند رات کو ہی خرید کر لائے۔ ماریہ خان نے بتایا کہ شام کو کراچی آڈیٹوریم میں ہونیو الے میوزیکل شو میں پرفارم کرنے چلی گئی۔

متعلقہ عنوان :