قائمقام صدر کا غریب بچوں کی تعلیم اور تربیت کیلئے اقدامات پرزور

ے معاشرے کا اہم جزو اور قوم کے مستقبل کے معمار ہیں،غریب بچوں کو تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایوان بالا کا پلیٹ فارم استعمال کریں گے،میرمحمدصادق سنجرانی کا عیدالفطرکے موقع پرخطاب

پیر 18 جون 2018 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) قائمقام صدر میرمحمدصادق سنجرانی نے کہاہے کہ غریب بچوں کی تعلیم اور تربیت کیلئے اقدامات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ بچے معاشرے کا اہم جزو اور قوم کے مستقبل کے معمار ہیں،غریب بچوں کو تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایوان بالا کا پلیٹ فارم استعمال کریں گے،غریب بچوں کوقومی دھارے میں شاملکرنے کے لیے ان کی تعلیم کے لیے مزید ادارے بنانے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کااظہار چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے عیدالفطرکے موقع پر کوئٹہ میں ایس او ایس ویلج کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے عید پر یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارہ اور بچوں کو عید کی اپنی خوشیوں میں شامل کیا اس موقع پر سینٹر نصیب اللہ بازئی بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

محمد صادق سنجرانی نے ایس او ایس ویلج کے 150 سے زائد بچوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیرمین سینٹ نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد ان بچوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ وہ معاشرے کا اہم جزو اور قوم کے مستقبل کے معمار ہیں۔ اس ایس او ایس ویلج کی طرح کے مزید ادارے بنانے کی ضرورت ہے تاکہ سماجی تقسیم میں کم وسائل کے حامل افراد اور بچوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر انتہائی مسرت ہوئی ہے کہ ایس او ایس ولیج میں موجود بچوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے جس کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ معاشرے کے وسائل سے محروم طبقات خاص طور پر بچوں کو تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے وہ نہ صرف ایوان بالا کا پلیٹ فارم استعمال کریں گے بلکہ مخیر حضرات سے بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کریں گے۔

متعلقہ عنوان :