شام، فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50سے تجاوز کر گئی

جاں بحق افراد میں 16شامی ملیشیا اور باقی کا تعلق لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ سے ہے

منگل 19 جون 2018 13:07

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) شامی حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ شامی اتحادی ملیشیا پر کئے گئے فضائی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 50سے تجاوز کر گئی، جاں بحق افراد میں 16شامی ملیشیا اور باقی کا تعلق لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ سے ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں بشارالاسد حکومت کے اتحادی ملیشیا پر کیے جانے والے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد باون ہو گئی ہے۔

شامی حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق یہ فضائی حملے مشرقی شام کے علاقے الہاری میں کیے گئے۔ آبزرویٹری کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سولہ شامی ملیشیا کے کارکن ہیں اور بقیہ کا تعلق لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ سے ہو سکتا ہے۔ الہاری کا قصبہ شام اور عراق کی سرحد پر واقع ہے۔ یہ حملے اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :