شی جن پھنگ کی جوانی کی مثال طلباء باعث تقویت بن گئی

تعلیم یافتہ نوجوان کے طور پر ایک چھوٹے سے موضع میں سات سال تک خدمات انجام دیں

منگل 19 جون 2018 13:47

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) شان شی نارمل یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء نے صبح شان شی کے چھوٹے سے موضع لیانگ جیا ہی میں ’’تعلیم یافتہ نوجوان ‘‘ کے طور پر صدر شی جن پھنگ کے سات برسوں سے تقویت حاصل کی ہے۔ اس یونیورسٹی نے غربت میں نوجوان شی جن پھنگ کے پروان چڑھنے کے بارے میں طلباء کو معلومات حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے لیانگ جیا ہی میں شی کی سات برسوںکی خدمات کے بارے میں ستمبرمیں ایک لازمی کورس شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

1969سے لے کر 1975تک شی جن پھنگ نے چیئرمین مائو ژے تنگ کی طرف سے شروع کی جانے والی ایک مہم کے طورپر اس موضع میں رہائش اختیار کی اور کام کیا۔ اس مہم میں شہری نوجوانوں پر زور دیا گیا کہ وہ دیہی علاقوں میں کام کرکے زندگی کا تجربہ حاصل کریں۔اس یونیورسٹی میں ہر سال 2000سے زائد حکومتی امداد والے عام طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے۔قریباً90فیصد طلباء کا تعلق چین کے مفلوک الحال مرکزی اور مغربی علاقوں سے ہے۔انھیں ٹیوشن فیس ادا نہیں کرنی پڑتی تاہم فارغ التحصیل ہونے کے بعد انھیں مقامی پرائمری اور سانوی سکولوں میں پڑھانا ہوتا ہے۔ یونیورسٹی کے پارٹی سیکرٹری چنگ گوانگ شو نے کہا کہ یونیورسٹی کے کورسوں کا مقصد طلباء کی ایسی رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ زیادہ کوالیفائڈ اساتذہ بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :