شام، البوکمال پر فضائی حملے میں اسرائیل ملوث ہے،

امریکہ کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں

منگل 19 جون 2018 15:50

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ البوکمال میں اتوار کی شب فضائی حملہ میں اسرائیل ملوث ہے، امریکہ کے پاس حملے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سینیر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ عراق کی سرحد سے متصل شام کے شہر البوکمال میں اتوار کی شب فضائی حملہ اسرائیل نے کیا تھا۔

اس فضائی حملے میں عراقی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی اور دیگر ایران نواز ملیشیا کے عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ہمارے پاس ایسے ٹھوس اسباب موجود ہیں جن کی بنیاد پر یہ یقین کیا جاسکتا ہے کہ اتوار کی شب البوکمال شہر میں ہونے والے فضائی حملے میں اسرائیل ملوث ہوسکتا ہے۔