منڈی بہاؤالدین سے فخر لالیکا نے تحریک انصاف چھوڑ کر پی پی پی شمولیت کر لی

منگل 19 جون 2018 18:50

منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) منڈی بہاؤالدین سے فخر لالیکا نے تحریک انصاف چھوڑ کر پی پی پی شمولیت کر لی ۔فخر لالیکا نے قمر زمان کائرہ سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

فخر لالیکا نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے این اے 86 کی ٹکٹ کا وعدہ کیا گیا ،ْ پی ٹی آئی قیادت نے قومی کے بجائے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ فخر لالیکا کی ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں کیا جائیگا۔ فخر لالیکا کا پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔