حلقہ پی بی 34 چاغی سے امان اللہ سنجرانی کے کاغذات نامزدگی مقررہ عمر میں کمی کے باعث مسترد کردیئے گئے

منگل 19 جون 2018 21:20

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) ریٹرننگ افسر دالبندین روزی خان کاکڑ نے حلقہ پی بی 34 چاغی کے لیے پی ایس پی کے امیدوار امان اللہ سنجرانی کے کاغذات نامزدگی مقررہ عمر میں کمی کے باعث مسترد کردیئے جبکہ دیگر تمام 22 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے جن میں روایتی حریف آزاد امیدوار میر محمد عارف محمدحسنی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سخی امان اللہ سمیت پی ٹی آئی کے امیدوار ملک امان اللہ نوتیزئی، آزاد امیدوار ملک رحمت اللہ نوتیزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدواروں حاجی محمد ہاشم نوتیزئی، سردارعبدالخالق نوتیزئی، جے یو آئی ف کے امیدواروں مولانا نجیب اللہ، مولوی محمد عالم، آزاد امیدوار سردار مابت خان محمدحسنی، عنایت اللہ نوتیزئی، قادر بخش محمدحسنی و دیگر شامل ہیں۔