این اے 259سبی ،کوہلو ،ڈیرہ بگٹی ،بارکھان اورپی بی 7سبی میں امیدواروں کی سیکرونٹی کا مرحلہ مکمل

منگل 19 جون 2018 21:30

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) این اے 259سبی ،کوہلو ،ڈیرہ بگٹی ،بارکھان اورپی بی 7سبی میں امیدواروں کی سیکرونٹی کا مرحلہ مکمل این اے 259سے 38جبکہ پی بی 7سبی کیلئی35امیدواروں کے درمیاں مقابلے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر کے دیگر حصوں کی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این ای259سبی ،کوہلو،ڈیرہ بگٹی، بارکھاں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 7سبی میں انتخابی گہماگہمی اور سرگرمیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا پہلے مرحلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد دوسرے مرحلہ میں امیدواروں کے کاغذات کی چانچ پرتال کاعمل بھی مکمل کرلیا گیا این اے 259سبی کوہلو ڈیرہ بگٹی بارکھاں کے ریٹرننگ آفیسر جناب ظہور احمد لانگو نے عام انتخابات کے پہلے مرحلہ میں جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پرتال کی جس میں مختلف سیاسی مذہبی اور آزاد 38امیدواروں شامل تھے جن درمیان مقابلہ کا امکان ہے جبکہ پی بی 7سبی سی35امیدواروں کے کاغذات کی چانچ پرتال ریٹرننگ آفیسرنائمہ مبین نے کی ،انتخابی سرگرمیوں کے شروع ہوتے ہی آزاد سیاسی ومذہبی جماعتوں کے امیداروں اور کارکنوں کو جوش وخروش دیکھنے کے قابل ہے قومی اسمبلی کے اس حلقہ سے سابق انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے میر دوستین خان ڈومکی جو بعد میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے تھے کامیاب ہوئے جو اب بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے سردارسرفراز خان ڈومکی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے عام انتخابات میں سیاسی مذہبی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ آزاد میدواروں کے درمیاں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ،آزاد سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکن متحرک ہوچکے ہیں آئندہ چند دونوں میں دلچسپ صورت حال پیدا ہونے کا امکان نظر آتے ہے ضلعی انتظامیہ سبی کی جانب سے انتخابات کیلئے فول پروف انتظامات کوبھی حتمی شکل دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیںگزشتہ عام انتخابات میں این اے 265اورپی بی 21سبی ون تھا مردم شماری اور حلقہ بندی کے بعد این اے 259اور سبی کی دونشستوں کو ختم کرکے پی بی7سبی کیا گیا ۔