جرمن اسلحے کی فروخت میں 600ملین یورو کی کمی ریکارڈ

جرمنی اسلحہ برآمد کرنے کی ذمہ دارانہ پالیسی پر گامزن رہے گا،حکومتی موقف

بدھ 20 جون 2018 14:37

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) جرمن اسلحے کی فروخت میں 600ملین یورو کی کمی ہو گئی، جرمن حکومت اسلحے کی فروخت میں محتاظ رویہ اپنائے ہوئے ہے،جرمنی اسلحہ برآمد کرنے کی ذمہ دارانہ پالیسی پر گامزن رہے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن اسلحے کی فروخت میں دس فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آج بدھ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ جرمن حکومت نے اسلحے کی فروخت کی منظوری دینے کے حوالے سے محتاط رویہ اپنایا ہے۔

اس طرح گزشتہ برس 2016 کے مقابلے میں اسلحے کی فروخت سے ہونے والی آمدنی میں چھ سو ملین یورو کی کمی واقع ہوئی۔ تاہم اعداد و شمار کے مطابق جرمنی کی جانب سے الجزائز اور مصر جیسے ممالک کو ہتھیاروں کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ برلن حکومت کا موقف ہے کہ وہ اسلحہ برآمد کرنے کی ذمہ دارانہ پالیسی پر گامزن رہے گی۔

متعلقہ عنوان :