گزشتہ 32 سالوں سے گوادر کی ایم پی ایز نے علاقے کو پسماندگی میں رکھا ہے ،ْمیر یعقوب بزنجو

بدھ 20 جون 2018 16:10

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) حلقہ پی بی 51 گوادر سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر یعقوب بزنجو نے کہاکہ گزشتہ 32 سالوں سے گوادر کی ایم پی ایز نے علاقے کو پسماندگی میں رکھا ہے۔ آج انہی نمائندوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گوادر کیلوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ علاقے میں تعلیم اور صحت کا برا حال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے سیٹھ گنج بخش ہاؤس پسنی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

سیٹھ گنج بخش عثمان نے میر یعقوب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد موجود تھے۔ اجتماع سے مولانا زاکرالحق اور عبدالرسول نے خطاب کیا ہے۔ میر یعقوب بزنجو کا کہنا تھا کہ عوام کی ووٹوں کی طاقت سے جیت کر انشااللہ گوادر کے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے علاقے کے غریب عوام کی دکھ درد عزیز ہے۔

کیونکہ میری سیاست کا محور غریب عوام ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پارٹی کا وڑن ایک ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان ہے۔ انشااللہ منتخب ہوکر گوادر میں ترقی اور خوشحالی کا جال بچھاؤں گا۔ عوامی مسائل کی حل میری اولین ترجیح ہے۔سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں۔کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے گوادر کے عوام کو یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے جھوٹی تسلیوں کے سوائے کچھ نہیں دیا۔