آئی جی اسلام آباد جان محمد کا پولیس لائن ہیڈ کواٹرز میں یادگار شہداء کا دورہ ،شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے،خراج عقیدت پیش کیا

بدھ 20 جون 2018 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد جان محمد نے پولیس لائن ہیڈ کواٹرز میں شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز ناصر محمود ستی،ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی،ایس ایس پی ہیڈ کواٹرزحسن اقبال،ایس پی ہیڈ کواٹرزسمیرا اعظم،ایس پی انوسٹی گیشن زبیر احمد شیخ و دیگر پولیس افسران بھی موجودتھے اسلام آباد پولیس کے چوک و چوبند دستے نے آئی جی اسلام آباد کو جنرل سلامی پیش کی اور اس کے بعدآئی جی اسلام آباد جان محمد نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔

اس موقع پرآئی جی اسلام آباد نے شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آ باد پو لیس اپنے شہدا ء کو کبھی نہیں بھو لے گی جنہو ں نے عوام کی زندگیاں محفو ظ بنا نے کے لیے اپنی جا نو ں کا نذرانہ پیش کیا ۔آئی جی اسلام آباد نے اس بات کا عہد بھی کیا کہ ہم شہداء پولیس کے خاندانوں کا خصوصی خیال رکھیں گے اور مشکل کی ہر گھڑی میںاسلام آبادپولیس ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :