سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائےگئے کاغذات نامزدگی میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے اثاثوں کی کل مالیت 17کروڑ 84 لاکھ روہے ظاہر کی ہے، میڈیا رپورٹ
مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جون 2018 11:39
(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق نے ڈی ایچ اے فیز 2 میں گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔
اس کے علاوہ خواجہ سعد رفیق نے لوہاری میں 2 وراثتی گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔کاغذات نامزدگی کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے کزن سے 2 کروڑ 95 لاکھ روپے قرض بھی لے رکھا ہے۔ سابق وزیر ریلوے نے موضع پھلروان میں 16کنال اراضی کی مالیت 3 کروڑ 46 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔جب کہ سعدین ایسوی ایٹس مارکیٹنگ اینڈ کنسلٹینسی کی مالیت 2 کروڑ 98 لاکھ کے علاوہ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے نقد اور پرائز بانڈ ظاہر کیے۔ دستاویزات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے 25 لاکھ روپے کا فرنیچر اور بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں ۔خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی کے مطابق انہوں نے 2015 میں 2کروڑ 26لاکھ روپے آمدن پر 29 لاکھ روپے انکم ٹکیس ادا کیا۔جب کہ 2016 میں سعد رفیق کی دولت میں اضافی وہ گیا اور 2016میں انہوں نے 2کروڑ 99لاکھ کی آمدن پر 39 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔جب کہ 2017میں سعد رفیق کی نے 3کروڑ 89 لاکھ کی آمدن پر 52لاکھ روپے انکم ٹکیس ادا کیا۔اس کے علاوہ کاغذات نامزدگی کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے ایک کروڑ 15لاکھ کے شئیرزبھی ظاہر کیے ہیں۔خواجہ سعد رفیق کو کاغذات نامزدگی میں اپنی دوسری بیوی کا ذکر بھی کیا۔ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی دو بیویاں ہیں۔جب کہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.