فاطمید فائونڈیشن کی تھیلا سیمیا کے مریض بچو ں کیلئے دل کھول کر عطیات فراہم کرنے کی اپیل

جمعرات 21 جون 2018 13:45

فیصل آباد۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) 1984ء سے خون کی انتہائی خطر ناک بیماری تھیلا سیمیا کا شکار بچوں کو نئی زندگی عطا کرنے کی جدو جہد میںمصروف تنظیم فاطمید فائونڈیشن نے ملک بھر کے مخیر حضرات ، صاحب ثروت شخصیات اور باحیثیت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرتی ماں کی مٹی کا قرض چکانے اور اپنا قومی ، اخلاقی و انسانی فرض پورا کرنے کیلئے تھیلا سیمیا کے مریض ہزاروں بچوں کو مفت خون اور علاج معالجہ کی سہولیات کی بہم رسانی کیلئے دل کھول کر اپنے عطیات فراہم کریں۔

(جاری ہے)

فاطمید فائونڈیشن کے ترجمان نے بتا یا کہ فاطمید فائونڈیشن ، بلڈ بینک و ہیموٹولوجیکل سروسز تھیلا سیمیا کے مریض ہزاروں بچوں کو علاج معالجے کی تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوںنے بتا یا کہ مذکورہ اقدام کیلئے ایک کثیر رقم کی ضرورت ہے جسے عطیات کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں تمام تر تفصیلات و معلومات ویب سائٹ www.fatimid.org سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :