مشرقی چین کا ٹیان جن بالکل تبدیل شدہ شہر دکھائی دینے لگا ہے

چین اور سنگاپور کی مشترکہ کوششوں کی بدولت نمایاں تبدیاں رونماہوئی ہیں

جمعرات 21 جون 2018 13:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) ٹیان جن کا ماحولیاتی شہر جو کبھی شمالی چین کا دلدلی علاقہ تھا اب چین اور سنگاپور کی مشترکہ کوششوں کی بدولت گرین سٹی کی ایک نئی قسم ہے چینی جریدہ پیپلز ڈیلی کے مطابق ٹیان جن جو کہ شوروتھور زدہ اور آلودہ پانی کے علاقے کے سوا کچھ بھی نہیں تھا کی30مربع کلو میٹر کے دلدلی علاقے کے بارے میں سنگاپور اور چین کے درمیاندوطرفہ تعاون کے منصوبے کا آغاز ہوا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کا مقصد اراضی دوست ماحول اور سماجی ہم آہنگی والے نئے ماڈل شہر کی مشترکہ تعمیر کرنا تھا 10سال کے تعاون کے بعد مالیاتی شہر جو کہ چین کا پہلا گرین ڈیلپمنٹ مثالی زون ہے اب یکسر تبدیل دکھائی دینے لگا ہے سیوریج،جھاڑیوں اور دلدلی زمین کے بجائے لوگ اب صاف شفاف دریا اور شو زدہ زمین پر پروان چھڑنے والی سرسبزی اور شادابی دیکھ سکتے تھے۔توقع ہے کہ 2020تک اس علاقے میں شادابی میں تبدیلی کی شرح 50فیصد تک پہنچ جائیگی اور یہ مالیاتی شہر 100فیصد بے ضرر فضلاء ٹھکانے لگانے کا مقصد پورا کر لے گا،مزید برآں ٹیان جن کے مالیاتی شہر میں مالیاتی نظام بودوباش رکھنے پیداوار و مالیاتی ترقی،مربوط صعنتی اور شہری ترقی کیلئے جگہ فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :