مہذب یورپی ممالک سے دھتکارے گئے پناہ گزینوں کو ترکی نے گلے لگایا،اردگان

یورپی یونین پناہ گزینوں کے لئے امدادی رقوم فراہمی کا وعدہ پورا کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ، ترکی مظلوموں مابین کبھی تفریق نہیں کرتا تاریخ گواہ ہے، ترکی پنا گزینوں کی پشت پناہی کا سلسلہ جاری رکھے گا، ترک صدر

جمعرات 21 جون 2018 13:58

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مہذب یورپی ممالک سے دھتکارے گئے پناہ گزینوں کو ترکی نے گلے لگایا، یورپی یونین پناہ گزینوں کے لئے امدادی رقوم فراہمی کا وعدہ پورا کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے، ترکی مظلوموں مابین کبھی تفریق نہیں کرتا تاریخ گواہ ہے، ترکی پنا گزینوں کی پشت پناہی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک صدراردگان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے شامی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے رقوم فراہم کرنے کا جو وعدہ کررکھا تھا وہ بھی ابھی تک پورا نہیں کیا ہے۔اردگان نے کہا ہے کہ ترکی نے تاریخ میں کبھی بھی مظلوموں کے درمیان کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں برتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار " یومِ پنا ہ گزینوں کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر روز بحرہ روم میں رونما ہونے والے ٹریجڈی کے واقعات کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ترکی نے شام اور عراق میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پنا گزینوں کی پشت پناہی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔انہوں نے مغربی ممالک پر پناہ گزینوں کی پالیسی پر اپنے شدید ردِ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب مغربی ممالک اپنے آپ کو خاردار تاروں کے پیچھے پناہ گزینوں سے محفوظ سمجھتے ہیں تو اسی دوران ترکی نے ساڑھے تین ملین شامی پناہ گزینوں سمیت کل چار ملین پناہ گزینوں کو اپنے ہاں تحفظ فراہم کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے شامی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے رقوم فراہم کرنے کا جو وعدہ کررکھا تھا وہ بھی ابھی تک پورا نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے تاریخ کے کسی بھی دور میں بھی مظلوموں کے درمیان کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں برتا ہے۔انہوں نے عالمی یومِ پناہ گزین کے پناہ گزینوں کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ہونے کی تمان کی ہے۔

متعلقہ عنوان :