ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اٹک ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز مکمل

جمعرات 21 جون 2018 14:19

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اٹک ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک ڈسٹرکٹ کی ٹیم کے چنائو کیلئے اوپن ٹرائلز گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کرکٹ گرائونڈ، اٹک میں منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹرائلز ریجنل ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی زیر نگرانی ہوئے اور 20 کھلاڑیوں کو فائنل کیا گیا۔ پی سی بی کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر ٹورنامنٹ جولائی میں شروع ہوگا۔