یوٹیوب کو مات دینے کیلئے انسٹاگرام نے آئی جی ٹی وی فیچر متعارف کرادی

جو صارف انسٹاگرام پر موجود نہیں ہیں، وہ بھی پلے اسٹور سے اس فیچر کو بطور ایپ استعمال کرسکتے ہیں ،ْرپورٹ

جمعرات 21 جون 2018 17:00

سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سوشل میڈیا کی فوٹو شیئرنگ ایپلیکشن انسٹاگرام نے یوٹیوب کی نقل کرتے ہوئے آئی جی ٹی وی متعارف کروادیا، جو ایک ویڈیو چینل فیچر ہے۔سان فرانسسکو میں منعقد ہوئے تقریب میں انسٹاگرام کمپنی کے سی ای او کیون سسٹروم نے اعلان کیا کہ صارفین کو آئی جی ٹی وی فیچر کی اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے جس کے تحت وہ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو چینل بنا سکتے ہیں۔

کیون سسٹروم کا تقریب میں کہنا تھا کہ 2010 میں متعارف کروائی گئی یہ ایپ اب پوری دنیا میں مقبول ہوچکی ہے جس کے ایک ارب صارفین ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس کے ذریعے صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرتے رہیں۔انہوںنے کہاکہ آج کل کے نوجوان 40 فیصد ٹی وی دیکھتے ہیں ،ْ 60 فیصد موبائل کا استعمال کرتے ہیں اور اب انسٹاگرام کے اس نئے فیچر کے ذریعے وہ اپنی دلچسپی کے پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس فیچر کی مدد سے صارفین ایپ پر صرف ایک منٹ کی مختصر اسٹوری ویڈیو اًپ لوڈ کرنے کے بجائے با آسانی 1 گھنٹے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔آئی جی ٹی وی فیچر میں تمام ویڈیوز عمودی (vertical) دیکھی جا سکتی ہیں، جس میں فٴْل اسکرین بھی ہوسکتی ہے ۔اس فیچر کے ذریعے پسندیدہ چینلز کے پروگرامز بھی دیکھے جا سکیں گے اور ساتھ ہی صارفین خود بھی اپنی طویل ویڈیو بنا کر ذاتی چینل لانچ کر کے ویڈیوز اًپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ جو صارف انسٹاگرام پر موجود نہیں ہیں، وہ بھی پلے اسٹور سے اس فیچر کو بطور ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں انسٹاگرام صارفین اپنی پروفائل سے ہی اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں جس کیلئے اًپ ڈیٹ موصول ہوجائے گی ،ْاس فیچر کو آئی او ایس اور اینڈرائڈ ڈیوائسز دونوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ آئی جی ٹی وی ویڈیوز انسٹاگرام کی لائیو ویڈیوز کی طرح ہوں گی جس کو دیکھنے کے بعد اس پر تبصرے بھی کیے جا سکتے ہیں۔

فی الحال ان ویڈیوز میں یوٹیوب کی طرح اشتہارات جاری نہیں کیے گئے تاہم مستقبل میں اشتہارات کے بھی امکانات ہیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے علیحدہ سے کوئی دوسری آئی ڈی بنانے کی ضرورت نہیں بلکہ آئی جی ٹی وی تمام چینلز صارف کے اکاؤنٹ سے منسلک ہوں گے۔آئی جی ٹی وی فیچر انسٹاگرام پروفائل میں اسٹوری ہائی لائٹس کے برابر میں نمایاں ہوگا جہاں سے ویڈیوز اًپ لوڈ کی جاسکتی ہیں ،ْان ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد صارف اپنے دوست کو ڈائریکٹ میسج پر بھی بھیج سکتا ہے۔