شمالی کوریا اور چین کے درمیان جولائی سے نئے فضائی روٹ کا آغاز

ائیر کوریو کو زیان اور پیانگ یانگ کے درمیان آئندہ ماہ فضائی سروس شروع کریگی

جمعرات 21 جون 2018 17:00

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) چین شمالی کوریا کی فضائی کمپنی ائیر کوریو کو زیان اور پیانگ یانگ کے درمیان جولائی سے فضائی سروس شروع کرنے کی اجازت دے دیگا۔

(جاری ہے)

زیان چین کا پانچواں بڑا شہر ہے جو کہ شمالی کوریا کے ساتھ منسلک ہو رہا ہے قبل ازیں بیجنگ،شین یانگ،شنگھائی اور چھنگ تائو فضائی روٹ کے ذریعے شمالی کوریا کے ساتھ منسلک ہے،زیان اور پیانگ یانگ کے درمیان آٹھ سال قبل چارٹرڈ فضائی سروس شروع ہوئی تھی جس کو زبردست پزایرائی ملی تھی اس موجودہ روٹ کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :