ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے بلی ٹنگ،پستہ سنڈہ اور گل حسن بانڈہ میںپینے کے پانی کا سنگین مسئلہ حل کردیا

جمعرات 21 جون 2018 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے حلقہ پی کے۔80 کے دیہات بلی ٹنگ،پستہ سنڈہ اور گل حسن بانڈہ میںپینے کے پانی کا سنگین مسئلہ حل کردیا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں پینے کے پانی کامسئلہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیا س کے نوٹس میں لایاگیا تھا جس پر انہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ کو یہ اہم مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

وہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے متعلقہ حکام کے ہمراہ موقع پرجاکر پائپ لائنز کا فزیکل معائنہ کیا ۔ پائپ لائن جگہ جگہ ٹوٹاہواتھا جس کی وجہ سے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیاتھا تاہم ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے صاحبزادہ سمیع اللہ کی زیر نگرانی پائپ لائن میں لیک ٹھیک کرکے آخری سرے تک پانی کی فراہمی یقینی بنائی جس پر وہاں کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاہے۔ ڈپٹی کمشنرنے کوہاٹ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :