ایم ڈی سولڈ ویسٹ کے وعدے کے مطابق 4ماہ کا اضافی 25فیصد الائونس کی ادائیگی کی جائے ،سید ذوالفقار شاہ

جمعرات 21 جون 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ ایم ڈی سولڈ ویسٹ کے وعدے کے مطابق تاحال بلدیہ جنوبی اور بلدیہ شرقی کے ایسے ملازمین جوکہ چائینز کمپنی کے تحت صفائی ستھرائی کے امور انجام دے رہے ہیں انہیں 4ماہ کی بجائے آج سے ایک ماہ کا اضافی 25فیصد الائونس معاہدے کے تحت کٹوتی کے بعد ادائیگی شروع ہوگئی ہے جبکہ دیگر تین ماہ کی ادائیگی کا تاحال کوئی بندوبست نہیں کیا گیا جس سے ان ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی سولڈ ویسٹ کے وعدے کے تحت ملازمین کو4ماہ کا اضافی 25فیصد الائونس ادا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :