منزل گاہ گرائونڈ کے نزدیک پھٹنے والی واٹر سپلائی کی 18 انچ کی مین پائپ لائن کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے،میئر سکھر

جمعرات 21 جون 2018 18:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے انچارج واٹر ورکس پیر عطاء الرحمن خان کو ہدایت دی ہے کہ ریجنٹ کے علاقے منزل گاہ گرائونڈ کے نزدیک پھٹنے والی واٹر سپلائی کی 18 انچ کی مین پائپ لائن کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے تاکہ مکینوں کو پانی کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

میئر کی ہدایت پر پھٹنے والی پائپ لائن کا کام شروع کردیا گیا ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد علاقے کو پانی کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی ، مرمتی کام کی نگرانی انچارج واٹر ورکس پیر عطاء الرحمن کررہے ہیں ۔ علاوہ ازیں میونسپل کمشنر سکھر پیر واحد نے بھی پائپ لائن کی مرمت کے کام کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا اور اے ای این اکرم عباسی ‘ آغا جاوید اور عملے کو مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :