نیکسٹ جنریشن موبائل ایوارڈ، نیب کی انوشہ رحمن سے انکوائری ،ْ دو گھنٹے پوچھ گچھ

جمعرات 21 جون 2018 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر انوشہ رحمن سے نیب راولپنڈی نے انکوائری کی جس میں 2 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے ابتدائی انکوائری میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق انوشہ رحمن کو نیب نے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز ایوارڈ کے بارے میں پوچھ گچھ کیلئے بلایا تھا۔

(جاری ہے)

انوشہ رحمٰن سے کم و بیش دو گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی اور بعد میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

کیس کی انکوائری میں انوشہ رحمن سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ اپنی پسند سے کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے الزام کا سامنا کررہی ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا کہ اسی کیس میں نیب کی طرف سے اسحاق ڈار کو بھی طلب کیا گیا تھا مگر وہ حاضر نہ ہوئیتاہم اگر ضرورت پڑی تو انوشہ رحمان کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔