نیب کا اعلی سطحی اجلاس، آپریشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

ْ نیب کی اولین ترجیح نجی اور کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیوں سے عوام کی عمر بھر کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی ہے،چہرے نہیں مقدمات پر توجہ دیتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف آئینی ہاتھوں سے قانون کے مطابق عمل پیرا ہے،،چیئرمین نیب

جمعرات 21 جون 2018 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکوٹر جنرل اکاوٹیبلٹی، ڈی جی آپریشن اور دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں نیب کے آپریشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی اولین ترجیح نجی اور کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیوں سے عوام کی عمر بھر کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی ہے، نیب نے گزشتہ 7ماہ میں تقریباً 10ہاؤسنگ سوساٹیوں کے متاثرین کو تقریباً 22 سو ملین روپے کی رقم متعلقہ ہاؤسنگ سوساٹیوں سے برآمد کر کے متاثرین کے حوالے کیں ہیں جو اس بات کا مظہر ہے کہ نیب چہرے نہیں بلکہ مقدمات پر توجہ دیتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف آئینی ہاتھوں سے قانون کے مطابق عمل پیرا ہے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے سی ڈی اے، آر ڈی اے اور کیپٹل ٹیرٹری اسلام آباد کو ہدایت کی تھی کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کام کرنے والے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر نجی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوساٹیوں کی مکمل تفصیلات نیب کو فراہم کرنے کے علاوہ ان کی قانونی اور غیر قانونی پوزیشن کے بارے میں نہ صرف اخبارات کے ذریعے نمایاں طور پر عوام الناس کو مطلع کیا جائے بلکہ سی ڈی اے، آر ڈی اے اور آئی سی ٹی اپنی ویب سائٹس پر مبینہ طور پر غیر قانونی نجی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوساٹیوں کی تفصیلات عوام کی رہنمائی اور معلومات کیلئے متعلقہ ویب سائٹس پر لگائی جائیں اور متعلقہ غیر قانونی نجی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوساٹیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :