یونیورسٹی آف بلتستان کے پہلے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خاننیذمہ داریاں سنبھال لیں

جمعرات 21 جون 2018 23:00

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) یونیورسٹی آف بلتستان کے پہلے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خان سکردو پہنچ گئے ،ذمہ داریاں سنبھال لیں،ڈاکٹر ارشاد کو رجسٹرار مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف بلتستان کے اولین وائس چانسلر نے جمعرات کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالا اور ایڈ مسٹریٹر ڈاکٹر ارشاد کو رجسٹرار تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے قبل جب وہ ائیرپورٹ پہنچے تو ڈاکٹر ارشاد اور تمام شعبوں کے سربراہان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ ننھے مننے بچوں نے انہیں پھولوں کا گلاستہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :