سیالکوٹ،سینئر ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری نصیر ناصر ایڈووکیٹ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

جمعہ 22 جون 2018 07:10

سیالکوٹ۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبران چوہدری امجد ناصرایڈووکیٹ ، چوہدری پرویز ناصرایڈووکیٹ کے حقیقی بھائی اور چوہدری احمد ناصر ایڈووکیٹ کے والد اور سینئر ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری نصیر ناصر ایڈووکیٹ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ میں صدر حافظ خواجہ محمد عرفان الحق، جنرل سیکرٹری سہیل اقبال ہرڑ ،نائب صدر چوہدری امتیاز قدیر، جوائنٹ سیکرٹری شیراز اسلم چوہدری کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم کو نماز جنازہ کے بعدان کے آبائی قبرستان شہیداں میں ادا کی گئی۔ان کے سوگ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء آج بروز جمعرات عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حافظ خواجہ محمد عرفان الحق نے کہا کہ چوہدر ی نصیر ناصر ایڈووکیٹ انتہائی شفیق اور خوش اخلاق انسان تھے۔ اللہ تبارک تعالی مرحوم کے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :