ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں (آج) دو میچ کھیلے جائینگے

جمعہ جون 09:20

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں (آج) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنچہ آزمائی کرینگی ۔ ایونٹ میں (آج) دو میچ کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا میچ ایران اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ بھارت اور کینیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ روایتی حریف بھارت اور کینیا کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران،، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم کا دستہ 18 ارکان پر مشتمل ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 14 رکنی قومی کبڈی ٹیم کی قیادت ناصر علی کریں گے۔ کوچنگ کے فرائض کرنل نبیل احمد، ٹیم منیجر کے رانا امجد علی اور ریفری کے بادشاہ گل انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ 30 جون تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے لئے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :