کولمبین صحافیہ کوآن ائیر نشریات کے دوران ہراسگی کا سامنا

جمعہ 22 جون 2018 09:30

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) روس میں جہاں فٹ بال ورلڈ کپ کا جوش وخروش پایا جا رہا ہے وہاں بعض ایسے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں جن سے تماشائیوں کی توجہ فٹ بال ورلڈ کپ کے بجائے دوسری جانب مبذول ہو رہی ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق روس میں کھیل کھیل کے دوران ایک خاتون صحافی کے ساتھ دوران براہ راست نشریات ہراسانی کے واقعے نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کردیا۔

ذرائع کے مطابق کولمبیا کی ایک خاتون صحافی اور نامہ نگار جولیتھ گونزالیس تھیران فٹ بال مقابلے کی کوریج کر رہی تھیں کہ ایک شخص اس کے قریب آیا اور اس کے گال پر بوسہ دینے کے بعد فرار ہو گیا۔کولمبین نامہ نگارنے اس واقعے پرخود پر قابو رکھا اور فوری جذبات میں آنے اور مشتعل ہونے سے گریز کیا تاہم اسے ہراساں کرنے کا یہ منظر دنیا بھر میں براہ راست دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے ہراسانی کا سامنا کرنے والی کولمبین نامہ نگار جرمن ریڈیو ڈوئچے ویلے سے منسلک ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ریڈیو رپورٹ کے لیے براہ راست کوریج کی تیاری کی جب میں نے براہ راست رپورٹ پیش کرنا شروع کی تو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک شخص اس کے قریب آیا اور اسے براہ راست ہراساں کیا۔ انھوں نے کہا ہم سب اس وقت فٹ بال ورلڈ کپ کی جشن میں ہیں مگر ہمیں اپنے جشن کی حدود کا تعین کرتے ہوئے ایک دوسرے کی عزت واحترام کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔