چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کل ہالینڈ میں شروع ،ْپاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف پہلا میچ کھیلے گی

میگا ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی ،ْ پاکستانی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کرینگے

جمعہ جون 12:33

ایمبسٹر ڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کل ہفتہ کو ہالینڈ کے شہر شہر بریڈا میں شروع ہوگا ،ْ اسی روز پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی ،ْچیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا، پاکستان،، بھارت،، میزبان ہالینڈ، ارجنٹائن اور بیلجیئم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کرینگے۔ ٹورنامنٹ (آج )ہفتہ سے یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ (آج )روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 24 جون کو آسٹریلیا ، تیسرا میچ 26جون کو ہالینڈ ، چوتھا میچ 28 جون کو ارجنٹائن اور پانچواں میچ 29جون کو بیلجیم کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تین بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ یکم جولائی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :