دمشق،سرکاری فوج کی جنوبی علاقے پر بمباری

مذکورہ علاقے کا دو تہائی کنٹرول باغیوں کے ،12ہزار افراد بے گھر

جمعہ 22 جون 2018 13:50

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) دمشق حکومت نے ایک بار پھر جنوبی علاقے میں بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا، درعا کا دو تہائی کنٹرول باغیوں کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری کے مطابق جنوبی شام کے دیہات پر دمشق حکومت کے جنگی طیاروں نے بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ جنوبی شامی صوبے دِرعا کے ان دیہات پر شامی باغی قابض ہے۔ مجموعی طور پر درعا کا دو تہائی کنٹرول باغیوں کے پاس ہے۔ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں اور اردنی سرحد کے قریب واقع ان دیہات میں بارہ ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ شامی نیوز ایجنسی سانا کے مطابق جنگی طیاروں نے بمباری کے دوران مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ہدف بنایا۔

متعلقہ عنوان :