انڈونیشیا، مذہبی راہنما کو سزائے موت

ْ امان عبدالرحمن اسلامک اسٹیٹ کا آلہ کار اور 2016میں جکارتہ خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا

جمعہ 22 جون 2018 15:11

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) انڈونیشیا میں انتہا پسندانہ نظریات کے حامل مذہبی رہنما امان عبدالرحمن کو موت کی سزا دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں انتہا پسندانہ نظریات کے حامل مذہبی رہنما امان عبدالرحمن کو جمعے کے روز موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ سزا انہیں شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں معاونت پر سنائی گئی۔ عبد الرحمن کو انڈونیشیا میں جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ کے نظریات کا اہم حمایتی سمجھا جاتا ہے۔ جکارتہ کی ایک عدالت نے امان عبدالرحمن پر اسلامک اسٹیٹ گروپ سے روابط اور سن 2016 میں جکارتہ میں اسٹار بکس پر خود کش بم حملے میں معاونت کی فرد جرم عائد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :