ویز گارڈ گروپ کامہاجرین سمٹ میں شمولیت سے انکار

ویز گارڈ گروپ میں پولینڈ، ہنگری، سلوواکیہ اور چیک ریپبلک شامل ہیں

جمعہ 22 جون 2018 15:11

بڈپسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) ویز گارڈ گروپ نے مہاجرین کے موضوع پر ہونے والی سمٹ میں شمولیت سے انکار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ، ہنگری، سلوواکیہ اور چیک ریپبلک پر مبنی ویز گارڈ گروپ یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کو مضبوط بنانے اور مہاجرین کو بلاک سے باہر رکھتے ہوئے پناہ کی درخواستوں پر کارروائی کے حوالے سے متفق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ہنگیرین وزیراعظم وکٹور اوربان نے بوڈا پیشٹ میں ویز گارڈ گروپ کی ایک میٹنگ کے بعد بتائی ہے۔ ملاقات کے بعد چیک وزیراعظم اندریج بابیس کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مہاجرت سے نمٹنے کے لیے یورپی سرحدی ایجنسی فرونٹیکس کو مضبوط بنایا جانا چاہیے۔ ویز گارڈ گروپ نے مہاجرت کے حوالے سے ہفتے کے اختتام پر ہونے والی یورپی یونین سمٹ میں شرکت سے بھی انکار کر دیا

متعلقہ عنوان :