ٹینڈے کی پچھتی کاشت وسط جولائی تک مکمل کر لیں ،ماہرین زراعت

جمعہ 22 جون 2018 15:15

سلانوالی۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ٹینڈے کی پچھتی کاشت وسط جون سے جولائی تک بہترین موسم ہے ٹینڈے کی پچھتی کاشت کیلئے زرخیر میرا زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہو کا انتخاب کریں زمین میں نامیاتی مادہ کافی مقدار میں ہونا چاہیے کاشت کے وقت کھیت میں دو سے تین بار ہل چلا کر زمین اچھی طرح تیار کر لیں کاشت کیلئے ڈھائی میٹر کے فاصلہ پر نشان لگائیں اور دو پٹریوں کے درمیان پچاس سینٹی میٹر چور ی کھالی چھور کر دو میٹر چھوڑی پٹریاں بنائیں ان پٹریوں کے دونوں کناروں پر آبپاشی کے باغ جہاں تک پانی کی نمی پہنچ سکے چالیس سینٹی میٹر کے فاصلہ پر دو تا تین بیج تین سے چار سینٹی میٹر گہرائی تک دبا دیں اس طریقہ کاشت سے ایک ایکڑ میں آٹھ ہزار پودے لگائے جا سکتے ہیں جس کیلئے دو کلو گرام صحت مند اچھے اگائو والا بیچ کا فی ہوتا ہے ٹینڈے کی فصل کو ابتدائی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیچ کو کاشت سے پہلے پھپھووند کش زہر لگائیں ۔

متعلقہ عنوان :