ابھی پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ،

والدہ کے وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ ڈاکٹرز ہی کرینگے،مریم نواز

جمعہ جون 17:11

ابھی پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ،
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کے وینٹی لیٹر سے ہٹانے سے متعلق ڈاکٹرز ہی فیصلہ کرینگے، ابھی پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لندن کے ہارلے کلینک پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ والدہ کی حالت تسلی بخش نہیں ہے اور ان کے وینٹی لیٹر سے متعلق حتمی فیصلہ ڈاکٹرزکریں گے۔نیب ریفرنسز میں پیشی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان جانیکا ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔