نئے بھرتی ہونیوالے اساتذہ کی تر بیت (کل) شروع ہو گی

جمعہ 22 جون 2018 17:13

سرگودھا۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ حکومت ِپنجاب کے زیرِِاہتمام سرگودھا میں 2017ء میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کی دو دن کی ٹریننگ کل سے شروع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹر یننگ میں صر ف تحصیل پرائمری سکولز تحصیل سرگودھا، تحصیل سلانوالی اورتحصیل ساہیوال کے مردو خواتین اساتذہ حصہ لیں گے۔ یہ دو دن کی تربیت ان کے سابق تر بیتی مراکز پر ہی ہو گی ۔ اس سلسلہ میں قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے ایجوکیشن آفیسراحسان اللہ بھٹی نے بتایا کہ پہلے مر حلہ میں یہ دو دن کی تر بیت صرف تحصیل سرگودھا ، سلانوالی اور ساہیوال کے تربیتی مراکز پر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :