کمشنر سرگودہا کیپٹن(ر) محمد ظفر اقبال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 22 جون 2018 17:13

سرگودھا۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکام شروع کر دیا ہے ، انہوں نے گذشتہ روز اپنے کمیٹی روم میں ڈویژن آفس کے افسران اورعملہ کے تعارفی اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر سابق کمشنر ندیم محبوب کے علاوہ ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قدیر احمد ‘ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد الیاس ‘ ایڈیشنل کمشنر ریونیو عرفان احمد سندھو ‘ ایڈیشنل کمشنرکوآرڈینیشن نعیم اقبال ‘ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ودیگر افسران اور سٹاف بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :