آئی جی پنجاب کا سابق پاکستانی سفارت کار جمشید مارکر اور معروف مزاح نگار مشتاق احمدیوسفی کی رحلت پراظہار افسوس

جمعہ 22 جون 2018 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے معروف سابق پاکستانی سفارت کار جمشید مارکر اور معروف مزاح نگار مشتاق احمدیوسفی کی رحلت پرشدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے پسماندگان/سوگواران کو بھجوائے گئے تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ مرحومین کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے جمشید مارکر مرحوم کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جمشید مارکر نے نہ صرف طویل عرصے تک مختلف ممالک میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے کر سفارت کاری کے شعبہ میں منفرد مقام حاصل کیا بلکہ وہ کرکٹ میچز کی کمنٹری کے حوالے سے بھی اپنی پہچان آپ تھے ۔ مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے معروف مزاح نگا ر مشتاق احمد یوسفی کے اہل خانہ کو بھجوائے گئے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نہ صرف ایک بڑے ادیب اور مزاح نگار بلکہ ایک بہترین انسان بھی تھے جن کے انتقال سے اردو ادب ایک عظیم مزاح نگار اور دنیا ایک بہترین انسان سے محروم ہو گئی ،مشتاق احمد یوسفی نے ساری زندگی اپنی شگفتہ تحریروں کے ذریعے قارئین کے دکھ چنے اور اردو ادب کی بے مثال خدمت کی۔

متعلقہ عنوان :