پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن عائشہ غوث پاشا کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے خبر حقائق کے منافی قرار

جمعہ 22 جون 2018 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) حکومت پنجاب کے ترجمان نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن عائشہ غوث پاشا کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کے حوالے سے خبر کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیرخزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو پنجاب سوشل پروٹیکشن آرڈیننس 2015ء کے تحت 3فروری 2015ء کو 3 سال کی مدت کے لئے پی ایس پی اے کی وائس چیئرپرسن تعینات کیا گیا تھا۔

ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ مدت کے اختتام پر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے بطور وائس چیئرپرسن عائشہ غوث پاشا کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کے لئے سمری متعلقہ حکام کو بھجوائی جس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی سفارشات میں ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو پنجاب اسمبلی کی معیاد کے اختتام تک بحیثیت وائس چیئرپرسن خدمات جاری رکھنے کی سفارش کی تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تجویز سے اتفاق نہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئرمین تعینات کرنے کے گزشتہ حکومت کے فیصلے پر نظرثانی کی جا رہی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب جو کہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے چیئرپرسن بھی ہیں کی طرف سے کسی مناسب شخصیت کو پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا وائس چیئرمین تعینات کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔