طورخم بارڈر کے ٹرمینل کے منصوبے کا نیا نظرثانی شدہ ڈیزائن تیارکرلیا

جمعہ 22 جون 2018 21:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) طورخم بارڈر کے ٹرمینل کے منصوبے کا نیا نظرثانی شدہ ڈیزائن تیارکرلیاہے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے منظوری کے بعد ٹرمینل پرکام شروع کردیا جائے گا این ایل سی نے منصوبے کے کام کے آغازسے قبل طورخم بارڈر پر ٹرمینل کی سہو لت کے مزید بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں جدید اسکینر ز کی تنصیب ،مسافروں کی جانچ پڑتال ،تاجروں کے لئے سیایہ ، پانی کی فراہمی ، معذور افراد کے لئے ویل چیئرز اور مریضوں کے لئے اسٹریچر کا بندوبست کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے پیش نظر منصوبے پرنظر ثانی کی گئی ہے اسکنینگ مشینوں کی تنصیب سے منشیات ، اسلحہ اور دیگر غیر قانونی سامان کی سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

متعلقہ اداروں کی منظوری کے بعد طورخم بارڈر ٹرمینل کی طرح چمن بارڈر پربھی کام شروع کیا جائے گا ۔ تجارتی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے منصوبے پرتعمیراتی سرگرمیاں شروع کردی جائیگی

متعلقہ عنوان :