یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ٍؐ رمضان میں ڈیوٹیاں دینے والے 14ہزار مستقل ،کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری

جمعہ 22 جون 2018 21:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے 14ہزار مستقل ،کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دی ہے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں 14ہزار ملازمین میں 4ہزار کنٹریکٹ اور 3500ڈیلی ویجیز ملازمین ہیں رمضان المبارک کے دوران خدمات سرانجام دینے والے مستقل اورکنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ جبکہ ڈیلی ویجیز ملازمین کوپانچ ہزارروپے تک ا عزازیہ کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں دی گئی تھی کنٹریکٹ ، ڈیلی ویجیز اورمستقل ان ملازمین کو اعزازیہ دیا جائے گا جن کی رمضان کے مہینے میں حاضری 80فیصد تھی جبکہ اس اعزازیہ کے اہل ان ملازمین کوقرار دیا ہے جن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ہو گی ۔

(جاری ہے)

اور نہ ہی بغیر اجازت رمضان المبارک میں کوئی چھٹی کی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :