محکمہ صحت کے تعاون سے ایک روزہ ڈینگی وائرس آگاہی سیمینار
جمعہ 22 جون 2018 21:42
(جاری ہے)
پشاور میں نو روزہ ڈینگی خاتمہ مہم کا انعقاد کیا ہے جس میں ڈھائی ہزار کمیونٹی ہیلتھ ورکرز اور گیارہ سو ایل ایچ ڈبلیو متاثرہ علاقوں میں گھر گھر جا کر ڈینگی وائرس اور اس کے خاتمے کے بارے میں آگاہی دیں گی اور اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی بتایا جا ئے گا۔
جبکہ اس دوران گھر گھر فری پوسٹرز اور پمفلٹ بھی تقسیم کیا جا ئے گا جس میں ڈینگی وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیردرج ہوں گی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈبلیو ایس ایس پی کا سٹاف بازاروں میں دکانوں اور پلازوں کی چھتوں پر ٹائروں اورکھلے میں سپیر پارٹس و پرانے پارٹس کی چیکنگ کرے گا اور موجودگی پر ان کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ پشاو ر میں ضلعی انتظامیہ نے دکانوں سے باہر یا چھتوں پر کھلے عام ٹائر رکھنے، برتنوں میں کھلے عام پانی جمع کرنے، اور ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی، سیمینار میں بتایا گیا کہ ڈینگی وائرس مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور یہ مچھر صاف پانی میں انڈے دیتا ہے اس لیے ہمیں اپنے گھر وں میں پانی کو کھڑا نہیں ہونے دینا اوراپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوںکو ڈھانپ کر رکھیں۔ اور ائر کولر میں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ ڈینگی وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے اور گھروں میں دروازہ اور کھڑکیوں میں جالیاں لگانی چا ئییں تاکہ مچھر اندر نہ گھس سکے ۔ ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق جنوری سے گیارہ سو ایل ایچ ڈبلیوز گھر گھر جا گر آگاہی مہم اور مکینیکل سوئیپنگ کر رہی ہیں جبکہ پشاور میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات جا ری ہیں اور ہم سب کومل کر ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے کوشش کرنی ہوں گی اور مل کر ڈینگی وائرس کا خاتمہ کر نا ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.