نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 22 جون 2018 22:02

قصور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل الیکشن 2018ء کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانا ‘عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ‘ سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری اور وسائل کی تقسیم میں شفافیت میری اولین ترجیح ہوگی ، انہوں نے ضلع بھر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کے دبائو یا مصلحت کا شکار نہ ہوں، انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن‘ بد عنوانی ‘ فرائض سے غفلت اور اختیار کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیںکیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں اور ضلع کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :